ڈیرہ غازیخان میں پیر کے روز ایک مہلک حادثے میں 28 افراد کی موت اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیالکوٹ سے راجن پور جارہی ایک بس ٹونسہ روڈ پر ڈیرہ غازیخان میں جھک یارو کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیئر عالم نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹر نیئر نے بتایا کہ بس میں 75 مسافر سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس اور ٹریلر کو جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا تھا اور ٹریفک کو بحال کردیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہدایات دی ہیں۔

.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published.